1,222

اندھی محبّت کا انجام — سعودی عرب سے آنے والا نوجوان قتل

کراچی_ ڈیر اسمعیل خان کی شبانہ نے محبوب کو سعودی عرب سے کراچی بلا کر قتل کر دیا – تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کا رہائشی علی حمزہ محبوبہ شبانہ سے ملنے سعودی عرب سے کراچی آیا – علی حمزہ کو محبوبہ نے عید سے ٣ روز قبل سعودی سے کراچی بلایا -لالچی شبانہ نے چاند رات کو نیند کی گولیاں کھلا کر علی حمزہ کے گلے میں پھندا ڈال کر اسے قتل کیا اور لاش کو ایک ایمبولینس کی مدد سے کچرا پر پھنکوا دیا – اس ساری واردات میں ٢ ملزم شبانہ کے ساتھ رہے – اس واردات میں متحدہ لندن کا کارندہ اور ایک فلاحی ادارے کا سربراہ بھی ملوث نکلا –

لاش کو عید کے روز پھنکا گیا – لاش ایک روز تک کچرا پر پڑی رہی ملزمہ شبانہ کو چین نا آیا اور اگلے دن دوبارہ کچرا پر جا کر تیل ڈال کر لاش کو آگ لگا دی – ملزمہ شبانہ اپنے ساتھی کے ہمراہ پھر فرار ہو گئی -پولیس نے تفتیش کا آغاز کیا چھاپے مارے گۓ اور ملزمہ کو ڈیرہ اسماعیل خان سے گرفتار کر لیا – لاش کی شناخت اس کے دانت کی ممدد سے ہوئی –

ملزمان سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں