235

بہاول پور- نکاح نہیں تو زنا بالجبر ——–

بہاول پور میں ١٧ سالہ نوجوان نے ٢٢ سالہ لڑکی کوجنسی زیادتی کے بعد قتل کر دیا-
کچھ روز قبل اس قتل کا ڈراپ سین ہو گیا – قاتل محلے کا ١٧ سالہ ہمسایہ نکلا –

تفصیلات کے مطابق قتل ہونے والی لڑکی کے بھائی نے تھانے میں رپورٹ درج کروائی کہ اسکی چھوٹی بہن کو حافظ معاویہ نے ساتھی کی مدد سے اغوا کر لیا ہے-

مقدمہ درج ہوا اور اسی اثنا میں ایک خاتون کی لاش نہر سے برآمد ہوئی- جسے بیدردی سے چھری کے وار کر کے قتل کیا گیا تھا- بعد میں پتا چلا کہ یہ وہی اغوا ہونے والی خاتوں کی لاش ہے- پولیس نے تفتیش شروع کی اور کچھ دن بعد مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا-

گرفتار مجرم نے اقرار کرتے ہوئے بتایا کہ وو مقتولہ سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن انکار پر اس سے برداشت نہ ہوا اور اس نے لڑکی کو اغوا کر لیا بعد ازاں اسے قتل کر دیا اور لاش نہر میں پھنک دی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں