124

کپتان کرکٹ ٹیم سرفراز احمد سیریز جیتنے کے لئے پرامید—

کپتان کرکٹ ٹیم سرفراز احمد سیریز جیتنے کے لئے پرامید—

تفصیلات کے مطابق کپتان کرکٹ ٹیم سرفراز احمد نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ بہت پر امید ہیں کہ وہ سیریز میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے- ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ جو اپنی ٹیم کے لئے بہتر سمجھتے ہیں ووہی فیصلہ کرتے ہیں-

ان کا کہنا تھا کہ مصباح بھائی نے بھی لڑکوں کو یہی کہا ہے کہ وہ اپنی نیچرل گیم کھلیں- سرفراز کا مزید کہنا تھا کہ وہ سیریز کو کسی بھی تارہا آسان نہیں سمجھ رہے-مصباح آرتھر دونوں مختلف انداز کے کوچز ہیں-

ان کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے اچھا کھیل پیش کریں- ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک میں کرکٹ کی واپسی کے لئے بہت محنت کی ہے اور ایک اہم کردار ادا کیا ہے- کراچی کے لوگوں نے ہمیشہ کرکٹ کو سپورٹ کیا ہے-

انہوں نے کہا کہ انھیں ابھی پچ دیکھنے کا موقع نہیں ملا مگر انھیں اندازہ ضرور ہے کہ پچ کی کنڈیشن کیسی ہو گی- انہوں نے مزید کہا کہ میرے لئے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلنا ایک اعزاز سے کم نہیں ہے-

ایک سوال کے جواب میں جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کون سے نمبر پر بٹینگ کریں گے تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ ٥ ویں پوزیشن پر بیٹنگ کریں گے- انہوں نے مزید کہا کہ سرلنکن کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنی ٹیم پاکستان بھجی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں