بیجنگ میں نئے ایئر پورٹ کا افتتاح کردیاگی 157

بیجنگ میں نئے ایئر پورٹ کا افتتاح کردیا

نیا ایئر پورٹ بہت جلد دنیا کا سب سے مصروف ترین ہوائی اڈا بن جائے گا،63ارب ڈالر لاگت آئی ہے ، حکام

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 26 ستمبر2019ء) چین کے دارالحکومت بیجنگ میں نئے ایئر پورٹ کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ نے بیجنگ کے نئے ہوائی اڈے کا افتتاح کیا ، ایئر پورٹ کی تعمیر پر 63 ارب ڈالر لاگت آئی ہے۔

چینی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ نیا ایئر پورٹ بہت جلد دنیا کا سب سے مصروف ترین ہوائی اڈا بن جائے گا۔ایئر پورٹ کے افتتاح کے ساتھ ہی چین کی سات نجی ایئر لائن کمپنیوں نے یہاں سے اپنی پروازوں کا ا?غاز کر دیا ہے ۔ایئرپورٹ سے جوڑنے والی سب وے لائن اور انٹر سٹی ریلوے لائن بھی ا?ج کھول دی گئی ہیں۔ایئرپورٹ 2022 تک سالانہ 45 ملین مسافروں کو سہولت فراہم کرے گاجبکہ2025 تک یہ تعداد 72 ملین تک بڑھ جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں