مقبوضہ کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، عرب میڈیا حقائق ساری دنیا کے سامنے لے آیا–
ملتان (اردو نیوز ٹائم ) مقبوضہ کشمیر میں کم عمر بچوں کا اغوا عرب میڈیا حقائق دنیا کے سامنے لے آیا- رپورٹ کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ١٥ سال سے کم عمر نوجوانوں کو گرفتار کر کے ان کی عمریں زائد بتائیں- ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے پر ٢ بچوں نے رہائی پانے پر ان رازوں سے پردہ فاش کیا کہ انھیں رات گۓ گھروں سے چھاپوں کے بعد گرفتار کیا گیا-
انہوں نے بتایا کہ قابض فوجیوں نے ان پر تشدد کیا اور انھیں دھمکایا اور ڈرایا- کشمیر میں بھارتی فوج کے کرفیو کو ٢ ماہ مکمل ہو چکے ہیں