272

اے لوگو پوچھتے ہو قیامت کب آئے گی ؟ اندوہناک خبر—-

اے لوگو پوچھتے ہو قیامت کب آئے گی ؟ لرزہ خیز خبر—

ملتان (اردو نیوز ٹائم ) محبوبہ کی خواہش پر کمسن بیٹیوں کو زہر دیکر مارڈالا
ملزم بیٹیوں کی ہلاکت کا ڈرامہ کرتا رہا فرانزک رپورٹ پر پکڑا گیا ۔

سلطان پارک مریدکے کے رہائشی سفاک ملزم افضل نے دوسری شادی کی خاطر محبوبہ کی خواہش پر دو کمسن بیٹیوں کو زہر دیکر مارڈالا اور انکی نعشوں کے قریب دہی، چاول اورواشنگ پاوڈر بکھیر کر ڈرامہ رچا یا مقامی پولیس نے بچیوں کی ہلاکت کی خبر پرفوری طور پر بچیوں کی نعشوں کو تحویل میں لے لیا اور فرانزک ٹیم طلب کرلی جن کی تحقیقات اور کیمکل رپورٹ کے مطابق دونوں کمسن بچیوں نبیہا اور منیبہ کی موت زہر سے ہوئی ہے ۔

بچیوں کی ماں کوثر بی بی اپنے شوہر سے لڑ جھگڑ کر میکے رہ رہی تھی پولیس نے مشکوک حالات دیکھ کر بچیوں کے باپ افضل کو حراست میں لے لیاجس نے دوران تفتیش اپنےجرم کا اعتراف کرلیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں