190

پاکستان کے بارے میں کچھ ایسی معلومات جن سے آپ شاید ناواقف ہیں –

🇵🇰 پاکستان کا نام جنوری 1933 میں چوہدری رحمت علی خاں نے تجویز کیا تھا.

🇵🇰 پاکستان کے قیام کا اعلان 3 جون 1947 کو ہوا تھا.

🇵🇰 پاکستان اقوامِ متحدہ کا رکن 30 ستمبر 1947 کو بنا تھا.

🇵🇰 پاکستان کا پہلا سکہ 3 جون 1948 کو جاری ہوا تھا.

🇵🇰 پاکستان کا پہلا ڈاک ٹکٹ 9 جولائی 1948 کو جاری ہوا تھا.

🇵🇰 اسلام آباد کو پاکستان کا دارالحکومت 1960 میں بنایا گیا تھا.

🇵🇰 پاکستان کا پہلا ٹی وی سٹیشن 24 نومبر 1964 کو قائم ہوا.

🇵🇰 پاکستان ریڈ کراس سِوسائٹی کا نام بدل کر 1974 میں ہلالِ احمر رکھا گیا.

🇵🇰 پاکستان نے 28 مئی 1998 کو چاغی بلوچستان کے مقام پر چھے ایٹمی دھماکے کئے.

🇵🇰 پاکستان کا جھنڈا قائدِاعظم نے ڈیزائن کیا۔ ​

🇵🇰 پاکستان ان چند ممالک میں سے ایک ہے جہاں موسم کی نوعیت بدلتی رہتی ہے ​یہاں چاروں موسموں کا لطف لیا جا سکتا ہے ۔ اگر گرمی کی حدت 55 ڈگری تک جاتی ہے تو سردی کی شدت ّ22 تک ہو جاتی ہے.

🇵🇰 ہمارے پاس ضلع جہلم میں دنیا کی سب سے بڑی نمک کی کان ہے جو تقریبا 20 کلو میٹر تک پھیلی ہوئی ہے ۔ اور یہ نمک بھی خالص ترین نمک ہے ۔ کھیوڑہ کے نام سے یہ جگہ دنیا بھر میں جانی پہچانی جاتی ہے.

🇵🇰 جدید ترین جائزے کے مطابق ہمارے پیارے صوبہ بلوچستان میں کوئلے کے سب سے بڑے ذخائر پائے جاتے ہیں.

🇵🇰 ہماری سرزمین سے چونے کا پتھر جو سیمنٹ بنانے کے کام آتا ہے ۔سب سے زیادہ نکلتا ہے ۔ اس سے بننے والا سیمنٹ کسی بھی طرح معیار میں کم نہیں.

🇵🇰 ہمارے صوبے بلوچستان کے جنگلات میں صنوبر اور چیڑ کے درختوں کی ایسی اقسام ہیں جو دنیا میں اور کہیں نہی مِلتیں.

🇵🇰 مارکو پولو نامی بھیڑ صرف پاکستان کے شمالی علاقوں میں ملتی ہے.

🇵🇰 انتہائی خوبصورت پرندہ تلور صرف صحرائے بلوچستان میں ملتا ہے۔

🇵🇰 سنگ چور نامی دنیا کا سب سے زیادہ زہریلا سانپ صرف پاکستان میں ہی پایا جاتا ہے ۔

🇵🇰 دنیا میں سب سے میٹھے اور لذیذ آم شجاع آباد پاکستان کے مانے جاتے ہیں۔

🇵🇰 دنیا کا سب سے اعلیٰ نہری نظام صرف پاکستان کا ہے ۔

🇵🇰 دنیا کی سب سے بڑی مصنوعی جھیل تربیلا جھیل ہے ۔

🇵🇰 پنکھوں کی سب سے بڑی صنعت ہمارے شہروں گوجرانوالہ اور گجرات ہے ۔

🇵🇰 لکڑی کے مشہور و معروف فرنیچر کیلئے ہمارا شہر چنیوٹ مشہور ہے.

🇵🇰 دنیا کا سب سے بڑا قبرستان ٹھٹھہ میں ہے ۔

🇵🇰 دنیا کا سب سے انوکھا منفرد اور دلچسپ نام کا شہر دوڑ بھی پاکستان کے صوبہء سندھ میں واقع ہے.

🇵🇰 دنیا میں کھیل کود کے سامان کی سب سے بڑی صنعت سیالکوٹ میں ہے.

🇵🇰 دنیا کی چوڑیوں کی سب سے بڑی صنعت پاکستان کے شہر حیدرآباد میں ہے.

🇵🇰 موہنجو داڑو کی کھدائی سے حاصل ہونے والی تختیوں کی تحریر آج تک پڑھی نہیں جا سکیں ۔
​جبکہ اور جتنی بھی تہذیبیں دریافت ہوئیں انکی تحریریں پڑھی گئیں ۔ ​

🇵🇰 ایدھی ایمبولینس سروس دنیا کی انفرادی ایمبولینس سروس ہے جو​ 600 ایمبولینس گاڑیوں پر مشتمل ہے ۔

🇵🇰 دنیا کا سب سے بڑا فٹبال سیالکوٹ میں بنایا گیا 2002 میں اسکا قطر 4 میٹر تھا ۔

🇵🇰 دنیا کے دوسری بلند ترین چوٹی K2 بھی پاکستان میں واقع ہے۔

🇵🇰 دنیا کی سو میں سے چالیس بلند ترین چوٹیاں Concordia کے مقام پر پاکستان میں واقع ہیں جنکو چاند پر سے بھی دیکھا جا سکتا یے۔

🇵🇰 دنیا کے تین بلند ترین پہاڑی سلسلے ہمالیہ , قراقرم اور ہندوکش بھی پاکستان میں ملتے ہیں۔

🇵🇰 دنیا میں گہرے پانی کی سب سے بڑی اور اہم بندرگاہ گوادر بھی پاکستان میں واقع ہے۔

🇵🇰 ڈائنوسار کا مکمل اور قدیم ترین ڈھانچہ بھی پاکستان میں چکوال کے علاقے سے دریافت ہوا۔

🇵🇰 دنیا کی بلند ترین شاہراہ شاہراہِ قراقرم بھی پاکستان میں واقع ہے۔

🇵🇰دنیا میں دوسری بلند ترین سطع مرتفع دیوسائی بھی پاکستان میں واقع ہے۔

🇵🇰 پاکستان کے سندھ طاس ڈیلٹا پنجاب کا خطہ دنیا کے ذرخیز ترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے۔

🇵🇰 اسلامی ممالک میں نمبر ایک اور دنیا میں چھٹی سب سے بڑی فوجی طاقت بھی پاکستان کی ہے۔

🇵🇰پاکستان پائندہ باد🇵🇰

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں