131

بھارت میں گاۓ کے گوبر پر تحقیق — تابکاری سے بچاتا ہے گوبر

ملتان- بھارت میں ایک سرکاری عہدے دار نے کہا ہے کہ گائے کا گوبر ایٹمی حملے میں جوہری تابکاری کے اثرات سے محفوظ رکھتا ہے۔ بھارتی سول ڈیفنس کے افسر کا ایک ٹی وی شو میں دیا گیا یہ بیان اس وقت سوشل میڈیا پر مذاق بنا ہوا ہے ۔ اس افسر کا کہا کہ جب میں ناگپور بم ڈسپوزل کی ٹریننگ کے لیے گیا تومجھے بتایا گیا کہ امریکا نے ایٹمی بم گرنے کی صورت میں اپنی 40 فیصد آبادی کو تابکاری کے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے مہنگے سینٹرز بنا رکھے ہیں جس پر ہم نے پوچھا کہ بھارت اس سے اپنے آپ کو کیسے بچا سکتا ہے؟گفتگو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ وہاں ہمیں جواب ملا کے کھائی کھودیے، اس کے اوپر لکڑی کی بَلیاں رکھیے، پتے رکھیے اور اس کے اوپر گائے کے گوبر کی ڈیڑھ فٹ تک کی تہہ لگا دیں تو بھارت جوہری تابکاری سے بچ جائے گا۔

بھارتی افسرکا کہنا ہے کہ ناسا نے اس کی تصدیق کی ہے- اب یہ خبر وائرل ہو چکی ہے اور ہر طرف سے بھارتیوں کا مذاق اڑایا جا رہا ہے—

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

بھارت میں گاۓ کے گوبر پر تحقیق — تابکاری سے بچاتا ہے گوبر” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں