149

لاہور- راوی پل سے ٥ من مردہ مینڈک کی سپلائی پکڑ لی گئی- ملزمان سے تفتیش جاری-

لاہور- راوی پل سے ٥ من مردہ ڈڈو کی سپلائی پکڑ لی گئی- ملزمان سے تفتیش جاری-

تفصیلات کے مطابق لاہور- راوی پل سے ٥ من مردہ ڈڈو کی سپلائی پکڑ لی گئی- لاہور راوی پل پر سے ٥ من مردہ مینڈک قبضے میں لے لئے گۓ- ان کی منتقلی رکشا سے کی جا رہی تھی- پولیس کی بروقت کاروائی نے شہر میں انکی سپلائی روک دی-

رکشا سواروں نے بھاگنے کی کوشش کی جو ناکام بنا دی گئی- یہ مینڈک ایک معروف بازار میں منتقل کیے جانے تھے- ملزمان کے مطابق وہ یہ دھندہ کافی عرصہ سے کر رہے تھے-

پہلے گھوڑوں کا سنتے تھے پھر گدھوں کی کہانیاں سننے کو ملیں اور اب مینڈک پتا نہیں یہ ہوٹلوں والے کیا کیا کھلا رہے ہیں-

پولیس نے تفتیش کا دائرہ بڑھا دیا ہے اور ملزمان اظہر اور پرنس کو تھانہ شاہدرہ منتقل کر دیا ہے- پولیس نے مزید کاروائی کے لئے محکمہ لائیو اسٹاک کو بھی مطلع کر دیا ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

لاہور- راوی پل سے ٥ من مردہ مینڈک کی سپلائی پکڑ لی گئی- ملزمان سے تفتیش جاری-” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں